پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم  مشق ”امن 21“اختتام پذیر 

پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم  مشق ”امن 21“اختتام پذیر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کی کثیرالملکی میری ٹائم مشق امن 21 اختتام پذیر ہو گئیں،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اختتامی تقریب میں چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے بحری امور،دفاعی پیداوار،وزیر اعلی سندھ بھی تقریب میں شریک تھے،منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  پاک بحریہ کی ساتویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 21اختتام پذیر ہو گئی، اختتامی تقریب شمالی بحیرہ عرب میں منعقد کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تھے جبکہ تقریب میں چیئرمین  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی  جنرل ندیم رضا، تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں پاک بحریہ کے جہاز امیر البحر پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا استقبال کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کی جانب سے صدر مملکت کو امن مشقوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں کثیر الملکی میری ٹائم مشق امن 21 چھ روز تک جاری رہیں، امن مشق 2021میں 40 سے زائد ممالک نے شرکت کی۔
کثیرالملکی مشقیں 

مزید :

صفحہ اول -