کورونا مزید 47افراد کی زندگیا نگل گیا 958نئے مریض رپورٹ، لاہور کے 6علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،جنرل رپورٹر) کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعدملک میں اموات کی تعداد 12 ہزار 380 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 824 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 958 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 84 لاکھ 98 ہزار 22 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 905 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 27 ہزار 61 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ادھرکورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگادیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور کے مزید 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈان لگایا گیا، جن میں گلی نمبر4اے بلاک، بلڈنگ نمبر 20،سیکٹر ایف،گلی نمبر2اے بلاک عسکری10شامل ہیں۔ کیپٹن(ر)محمدعثمان نے کہا کہ گلی نمبر3زیڈبلاک فیز3اورمین غازی روڈ ایس بلاک فیز2ڈی ایچ اے اورگلی نمبر7سرور کالونی، مین سٹریٹ فضل پارک شادباغ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔لاک ڈان والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ،دفاتربند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ملک شاپس،چکن اور گوشت،مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں، فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 22 افراد دم توڑ گئے جبکہ مزید260 افراد میں موذی مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق شہر لاہورمیں گزشتہ 24 گھٹنوں کے دوران 260، نئے کیسز سامنے آئے ہیں، اسی طرح قصورمیں 7، ننکانہ صاحب میں 5،جہلم میں 1 اور گوجرانوالہ میں 3کیسز رپورٹ ہوئیہیں۔ ترجماناسی طرح سیالکوٹ 10منڈی بہاؤ الدین 15،میانوالی 1،گجرات 6،ملتان 9،خوشاب 1، فیصل آباد 31،چنیوٹ 3 اور رحیم یار خان میں 17 سرگودھا 23،جھنگ 1،ٹوبہ 7،بہاولپور 3،لودھراں 4، ڈیرہ غازی خان2، ساہیوال 2،پاکپتن 3 اورراجن پور میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کورونا