سربراہ براڈ شیٹ نے معلومات  کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے، برطانوی صحافی ڈیوڈ

  سربراہ براڈ شیٹ نے معلومات  کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے، برطانوی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی اخبار کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ شہبازشریف ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد  براڈ شیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کاوے موسوی نے  معلومات کے بدلے میں  ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے۔ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کاوے کا دعویٰ غلط ہے کہ میں نے اس کی شہزاد اکبر سے ملاقات کے لیے رقم مانگی تھی،میں تصور نہیں کر سکتا کہ ملاقات کے17 ماہ بعدکاوے یہ بات عوام میں کیوں کہہ رہا ہے۔برطانوی صحافی کا کہنا کہ کاویموسوی نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی تھی جسے میں نے ردکردیا تھا،کاوے نیہی مجھ سے اور میرے ادارے سے پیسے مانگے تھے، شہبازشریف ہتک عزت کیس کی ابتدائی سماعت کے بعد کاوے نے مجھے کہا کہ  اس کے پاس معلومات ہے جس سے ہماری مدد ہوگی۔ڈیوڈ روز کے مطابق کاوے نے معلومات کے بدلے میں ایک ملین پاؤنڈ مانگے تھے۔
برطانوی صحافی

مزید :

صفحہ اول -