کورونا وبا،پاکستانیوں نے گزشتہ سال 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا

کورونا وبا،پاکستانیوں نے گزشتہ سال 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سال 2020 اور کورونا وبا، گوگل نے پاکستان سے متلعق سرچنگ رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانیوں نے سال 2020 میں کرونا وبا کے دوران 5 شعبوں کو زیادہ سرچ کیا۔ رپورٹ کے مطابق کورونا وبا نے پاکستانیوں کی سوچ کو تبدیل کیا اور بنیادی حقوق کو متاثر کیا،پاکستان میں بچوں سے متعلق مصروفیات کے مواد کی سرچ میں 250 فیصد اضافہ ہوا، پاکستانی بچوں کو گھر میں تعلیم فراہم کرنے کے طریقہ کار تلاش کرنے میں مصروف رہے، صدقہ دینے سے متعلق سرچ میں 41 فیصد اضافہ ہوا، آن لائن گمز میں ملک بھر میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔گوگل رپورٹ کے مطابق صنفی توازن اور احساس کمتری کے موضوعات کی سرچ میں 40 فیصد اضافہ ہوا، ذہنی صحت اور توازن سے متعلق آن لائن سرچ میں سو فیصد اضافہ ہوا، لاک ڈاون میں اپنی عادات کے مصرف کے لئے 128 فیصد موضوعات میں اضافہ ہوا، فلاحی کاموں کے موضوعات کے لئے سرچ میں 122 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اردو ترجمہ شدہ مواد کے لئے 328 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا، پالتو جانور رکھنے سے متعلق گوگل پر 700 فیصد سرچ میں اضافہ ہوا، کھانوں کی تیاری اور ریسیپیز کی تلاش میں 140 فیصد ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کے رجحانات کی تلاش میں 223 فیصد اضافہ ہوا، بیماریوں سے بچاو سے متعلق سرچ میں 109 فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستانیوں 

مزید :

صفحہ اول -