ضمنی انتخابات، کراچی اور سانگھڑ میں پیپلز پارٹی، پشین یں جے یو آئی فاتح: پی ٹی آئی کوشکست
کراچی،کوئٹہ،پشین (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں)سندھ اور بلوچستان اسمبلی کی 3نشستوں پر ضمنی انتخاب میں سانگھڑ اور کراچی میں پیپلز پارٹی اور پشین میں جے یو آئی کے امیدوار کو سبقت حاصل، تحریک انصاف کا کسی بھی حلقے سے جیت کا امکان نہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سندھ اسمبلی کی دو جب کہ بلوچستان اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی امیدوار جام شبیر علی نے کامیابی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے جام شبیر علی 48 ہزار 28 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو 6 ہزار 925 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب پی بی 20 پشین میں 89 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی ڈی ایم کے عزیز اللہ آغا 13 ہزار 455 ووٹ لے کر آگے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے عصمت اللہ ترین 6 ہزار 109 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی بی 20 پشین میں آزاد امیدوار عصمت آغا ایک ہزار 440 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔پی ایس ملیر میں پولنگ کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنز اور کئی علاقوں میں صورتحال کشیدہ رہی، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، شدید نعرے بازی کی گئی، درسانو چھنو کے پولنگ اسٹیشن کے باہر دونوں جماعتوں کے کارکنان گتھم گتھا ہوگئے، گولیاں بھی چل گئیں۔
ضمنی انتخابات