سینیٹ انتخابات، خاتون اوّل  کی قریبی دوست فرح خان نے  بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادئیے

سینیٹ انتخابات، خاتون اوّل  کی قریبی دوست فرح خان نے  بھی کاغذاتِ نامزدگی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ انتخابات کے لیے خاتون اوّل کی قریبی دوست فرح خان نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیے۔فرح خان نے اپنے اصل نام فرحت شہزادی کے نام سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کاکہنا ہے کہ سینیٹ میں پنجاب سے خواتین کی نشست پر تحریک انصاف ڈاکٹر زرقا کو پہلے ہی ٹکٹ جاری کرچکی ہے جب کہ فرح بی بی پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار ہیں، وہ پارٹی کا حصہ ہیں۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ فرح بی بی نے سینیٹ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ان کا حق ہے۔
خاتون اوّل 

مزید :

صفحہ اول -