آنکھ میں انفیکشن،خواجہ آصف کوجیل سے ہسپتال منتقل کردیاگیا
لاہور( جنرل رپورٹر) لیگی رہنما خواجہ محمد آصف کو آنکھ میں انفیکشن کے باعث لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کو کوٹ لکھپت جیل کے حکام نے آنکھوں میں انفیکشن کے باعث میوہسپتال منتقل کیا ہسپتال منتقل کرنے کے بعد لیگی رہنما کو ہسپتال کے وی آئی پی روم ایوی ایچ وارڈ میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا اس حوالے سے سی ای او میو ہسپتال پروفیسر اسد اسلم کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی آنکھوں میں سفید موتیا ہے خواجہ آصف کے ضروری ٹیسٹ ہو رہے ہیں وہ صحت مند ہے، رپورٹس آج آجائیں گی جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا جائے گا سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے خواجہ آصف کا علاج کرینگے۔؎
خواجہ آصف