مریم نواز حکومت سے ”نکی جئی ہاں“چاہتی ہیں، شہباز گل
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے ’نکی جئی ہاں‘چاہتی ہیں ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل مریم نواز نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک چھوٹی سی سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال انکے باپ چچا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے”نکی جئی ہاں ”چاہتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان این آر او نہیں دے گا۔
شہباز گل