الیکشن کمیشن سے پہلے کرپشن روکناپارٹیوں کی اپنی ذمہ داری ہے 

   الیکشن کمیشن سے پہلے کرپشن روکناپارٹیوں کی اپنی ذمہ داری ہے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ میں یہ سمجھتی ہوں کہ الیکشن کمیشن سے پہلے یہ سیاسی جماعتوں کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ کرپشن کو روکیں جب آپکے ملک کی بر سر اقتدار حکمران جماعت محض اپنی نشستوں کو بڑھانے کے لئے ایسے امیدوار سامنے لائے گی جو کہ ووٹ خرید سکتے ہیں اور جس طرح سے آجکل وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کھلم کھلا یہ بات کہہ رہے ہیں کہ ہم اپوزیشن کو سر پرائز دیں گے تو یہ بات کیا ہے اس کا مطلب کیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت کے لوگ ہی اپنی اسمبلی نشستوں سے زیادہ امیدوار کھڑے کریں گے اور آزاد لوگوں کو بھی پرکشش آفرز دیں گے تو پھر کرپشن کیسے رک سکتی ہے اسی لئے میں یہ بات کہتی ہوں کہ الیکشن کمیشن کی ذمے داری تو بعد کی بنتی ہے سب سے پہلے تو ہمیں اپنی جماعتوں کے اندر سے کرپشن کو روکنا ہو گا اور سینٹ کا جو فارمولہ ہے اس کے مطابق ہی اپنے امیدوار کھڑے کرنے ہوں گے۔
عظمی بخاری 

مزید :

صفحہ اول -