پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ناکام ہوگا، بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیئے، سینیٹ انتخابات میں آسانی سے کامیابی حاصل کر لیں گے: عمران خان 

    پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی ناکام ہوگا، بہترین امیدواروں کو ٹکٹ دیئے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا،ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دبا ؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دئیے ہیں،  ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔منگل کووزیراعظم  عمران خان کی سربراہی میں بنی گالہ میں حکومتی ترجمانوں کے اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور سینیٹ الیکشن سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ترجمانوں کو حکومتی فیصلوں اور کفایت شعاری پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے کہا کہ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاؤس کا خرچہ 49فیصد کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506ملین سے کم کر کے  243ملین کیا گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے، ہم نے اپوزیشن کا نہ پہلے دبا ؤ لیا اور نہ آئندہ لیں گے، لانگ مارچ بھی جلسوں کی طرح بری طرح ناکام ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کریں گے، ہم نے بہترین امیدواروں کو سینیٹ کے ٹکٹ دیے ہیں، ہم نے ارب پتی لوگوں کو سینیٹ ٹکٹ کی روایت توڑ دی، ارکان پارلیمنٹ تحفظات کے باوجود پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے گلے شکوے دور کریں گے۔درین اثنا ووزیر اعظم عمران خان سے چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ہے،آمدہ سینٹ الیکشن اور اجلاس کے شیڈول پر تفصیلی بات چیت کی گئی،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مناسب قانون سازی کے لیے اپوزیشن سے بات چیت جاری رہنی چاہیے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ وہ اس حوالہ سے ملک کے لیے بہتر فیصلہ کریں گے سپیکر اسد قیصر نے قومی اسمبلی اجلاس کے لیے سیکورٹی اور کووڈ ایس او پپز پر وزیراعظم سے بات کی،چیئرمین سینٹ نے بھی سینٹ الیکشن سے متعلق وزیر اعظم عمران خان سے بات کی ہے اور سینٹ میں قانو ن سازی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے کی جانیوالی قانون سازی پر اپوزیشن سے بات چیت کی جائے اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ اس حوالہ سے وزیراعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی، اپنے حالیہ دورہ ازبکستان سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ منگل کو وزیراعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کی ملاقات ہوئی، مشیر تجارت نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ ازبکستان کے حوالے سے بات کی، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تجارت کے حوالے سے بھی گفتگو کی دوسری طرف  وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی تنظیموں کے سینیٹ ٹکٹوں پر اعتراضات پر غور کیا گیا، بلوچستان میں ٹکٹ کے حوالے سے بھی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ کی ٹکٹوں سے متعلق تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ سندھ اور خیبر پختونخوا سے بعض امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے فیصلوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیراعظم نے پنجاب سے پارٹی کے اعلی رہنماؤں کو اسلام آباد بلالیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور اسلام آباد پہنچ گئے۔ گورنر پنجاب سینٹ کے حوالے سے مشاورتی عمل میں شریک ہوں گے۔ وزیراعظم پارلیمانی بورڈ کے دیگر ارکان اور سینئر رہنماؤں سے مشاورت کرئنگے۔ 
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -