ووٹوں کی خریدوفروخت،تحقیقاتی کمیٹی نے بلایا تو پیش نہیں ہونگا‘عبیداللہ مایار
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی عبیداللہ مایار کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی وفاقی حکومت کی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں اس لیے کمیٹی نے بلایا تو نہیں جاؤں گا۔عبیداللہ مایار نے کہا کہ ووٹوں کی خرید وفروخت کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی کمیٹی کی کوئی حیثیت نہیں، یہ اپنے پارٹی ممبران پر مشتمل ذاتی کمیٹی بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے ممبران کو پیسے دیے ان کو این آر او دے دیا گیا، کمیٹی میں عدلیہ کے لوگ شامل کیے جائیں تو بات بن سکتی ہے۔ عبیداللہ مایارکا کہنا تھا کہ اگر انہیں کمیٹی نے بلایا تو وہ اس کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔
عبیداللہ مایار