سعودی ابہا ائیرپورٹ پر بم بردار ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا
ریاض (شِنہوا)یمن کی جنگ میں شامل سعودی زیرقیادت اتحاد نے سعودی عرب کی جنوبی سرحد کے نزدیک واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے ابہا کو نشانہ بنانے کے لئے بھیجے گئے بم بردار ڈرون طیارے کوراستے میں روک لیا۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کو تباہ کئے گئے ڈرون کے ٹکڑے ائرپورٹ کے ارد گرد بکھر گئے جن سے کسی قسم کا کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ حوثی ملیشیا کی جانب سے حال ہی میں اس سعودی ہوائی اڈے کو کئی بار نشانہ بنایا گیا ہے تاہم زیادہ تر حملوں کو ناکام بنادیاگیا۔ گذشتہ ہفتے اس طرح کے ایک حملے سے ہوائی اڈے پر کھڑے سویلین طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔ اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک انٹرویو میں العربیہ کو بتایا کہ یمن میں جنگ کے آغاز سے اب تک 345 سے زیادہ میزائلوں اور 515 ڈرونز کو روکا گیا ہے۔
حملہ ناکام