پی ایس 43 سانگھڑ، پیپلز پارٹی فاتح، پی ٹی آئی کو شکست
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے حلقہ پی ایس 43 سانگھڑ کے تمام 132 پولنگ سٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے جام شبیر علی 45240 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہی جبکہ پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو صرف 5230 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے حلقہ پی بی 20 پشین کے 105 پولنگ سٹیشنوں کے نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے آغا عزیز اللہ 12 ہزار ووٹ لے کر آگے جبکہ بی اے پی کے عصمت اللہ خان ترین 4083 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
ضمنی الیکشن