مظفر گڑھ: مہر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی‘ انکوائری کا حکم
ملتان (سٹی رپورٹر)ملتان سے راولپنڈی جانے والی مہر ایکسپریس مظفر گڑھ کے قریب حادثے سے بال بال بچ گئی۔ ٹرین مظفر گڑھ سے روانہ ہوئی تو 10 منٹ بعد زور دار جھٹکے سے رک گئی۔ اس صورت حال پر مسافر پریشان ہو گئے، جب وجوہات معلوم کی گئیں (بقیہ نمبر32صفحہ 6پر)
تو معلوم ہوا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے ٹریک پر سیمنٹ سے بنا سلیپر رکھ دیا گیا تھا تاکہ انجن اور کوچز کوچز پٹڑی سے اتر جائیں۔ تاہم انجن کے وہیل سے ٹکرانے کے بعد سلیپر کے ٹکڑے ہو گئے اور ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔ اس واقعہ کے 15 منٹ بعد ٹرین روانہ کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ٹریک کی حفاظت کے لئے اس ریلوے سیکشن پر پیٹرولنگ نہیں ہو رہی جس کا فائدہ اٹھا کر سلیپر کو آسانی سے رکھ دیا گیا۔ ریلوے انتظامیہ نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔
بال بال بچ گئی