صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا  رحیم یار خان کا دورہ‘ مختلف مزارات کا جائزہ

صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا  رحیم یار خان کا دورہ‘ مختلف مزارات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے رحیم یار خاں میں واقع مختلف درباروں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ کے لئے تجویز کردہ 17نکاتی پروگرام کے تحت پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔ پنجاب(بقیہ نمبر35صفحہ 6پر)
 اوقاف آرگنائزیشن کی آمدن میں اضافہ کی مانٹیرنگ کیلئے باقاعدہ پالیسی مرتب کی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر کے اوقاف کے زیر انتظام اولیائے کرام کے درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش اور مرمت کا کام مرحلہ وار جاری ہے اب تک سالانہ ترقیاتی پروگرام اور اوقاف آرگنائزیشن کے تحت سانگلہ ہل میں قرآن محل قائم کیا جا چکا ہے جس پر9.213ملین روپے کی لاگت آئی ہے۔وہاڑی کی جامع مسجد کے مرکزی دروازہ، صحن اور وضو خانہ کی تعمیرنو اور تزئین و آرائش 10 ملین روپے سے پایہ تکمیل کی گئی ہے۔صادق آباد کی مسجد گو ٹھ آلو کی تعمیر نو3.50ملین روپے سے مکمل کی گئی۔دربار حضرت بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن کیلئے 15.99 ملین روپے نکی لاگت آئی۔معروف صوفی بزرگ حضرت بابا شاہ ابو المعالی کے دربار کی تزئین و آرائش پر 19.29 ملین روپے کی لاگت آئی۔ حضرت بابا مادھو لعل حسین کے دربار کی تزئین و آرائش و صحن کی تعمیر 6.36ملین روپے سے مکمل کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر سطح پر معیار اور شفافیت کو فوکس کئے ہوئے ہے۔ماضی کی ہر حکومت نے محکمہ اوقاف بے دردی سے ذاتی جائیداد سمجھ کر لوٹا جس کی بنا پر ماضی میں اوقاف کے زیر انتظام درباروں اور مساجد کی تزئین و آرائش کو ہمیشہ التوا کا شکار یا جاتا رہا۔مگر اب ایسا نہیں ہے۔
جائزہ