قابضین کیخلاف کریک ڈاؤن کروڑوں روپے مارلیت کی اراضی واگذار، کارروائی تیز کرنیکا فیصلہ
بہاولپور‘ ڈیرہ‘ عبدالحکیم‘ مسہ کوٹہ‘ راجن پور (بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چھٹہ کے علاقے چک مغلو میں 8 کروڑ روپے مالیت کا 6413 سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے واگزار کرالیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے چار قابضین مٹھا،غلام محمد،(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)
ابراہیم اور اسماعیل سے سرکاری رقبہ واگزار کرایا۔اس موقع پر کاشتہ فصلوں پر ہل چلادئیے گئے اور پانچ تعمیرات بھی مسمار کرادی گئیں علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے بھی آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے موضع دراہمہ میں آٹھ کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا 600 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔کاشتہ فصلوں پر ہل چلانے کے ساتھ چھ کمرے مسمار اور چھ ٹیوب ویل سمیت دیگر سامانِ قبضہ میں لے لیا۔آپریشن میں ریونیو،انٹی کرپشن اور دیگر محکموں نے حصہ لیا۔ محکمہ مال اور انتظامیہ نے قابضین کے خلاف مشترکہ آپریشن کرکے 472کنال اراضی واگزارکرواکر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے مختص کردی، اسسٹنٹ کمشنر کبیروالاخرم حمید نے ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کے احکامات کی روشنی میں موضع عبدالحکیم میں واقع 472کنال رقبہ قابضین سے واگزار کرواکر نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کیلئے مختص کردیا ہے آپریشن بستی نونارپور اور چاہ ڈیری والا کے نزدیک کیا گیا جس میں حلقہ پٹواری چودھری عرفان الحق ملازمین محکمہ مال اور مقامی انتظامیہ محمد حسین بنگش،سید ریاض شاہ اور پولیس کی بھاری نفری و دیگر نے حصہ لیا ہے۔ کہروڑپکا میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ناجائز قابضین کے خلاف کریک ڈان جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے تھانہ صدر پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بیلہ واہگہ اور مشرف واہن میں آپریشن کرتے ہوئے 35 کمرشل دکانیں گرادیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر کے مطابق 3 کروڑ 34 لاکھ روپے مالیت کی 5 کنال سے زائد کمرشل اراضی واگزار کرالی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر لودھراں کی ہدایات پر قابضین کے خلاف کاروائی کرکے سرکاری اراضی واگزار کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تجاوزات، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی نگرانی میں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور کامران اشرف نے ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے حاصل پور تحصیل کے شہری علاقہ 65/F میں 34کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی ہے جس کی مالیت14.9ملین روپے سے زائد ہے۔ اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر خیرپورٹامیوالی محمد کامران بخاری نے تحصیل خیرپور ٹامیوالی میں ریونیو فیلڈ عملہ کے ہمراہ چک نمبر23 غریب شاہ میں 5کنال 10مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرا لی جس کی مالیت11ملین روپے سے زائد ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر خیرپور ٹامیوالی نے کہا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ر ہے گا۔ راجن پور پولیس کی جانب سے تھانہ صدر راجن پور کے علاقہ موضع چک سیال سے 290 ایکڑ رقبہ سرکاری ملکیتی مالیتی ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے(1,50,00,000) قبضہ مافیا سے واگزار کروا لیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری رکھا جائیگا۔
اراضی واگذار