نہریں بند‘ کسانوں کا ”لانگ مارچ“ ڈیرہ میں دھرنے کی تیاریاں مکمل
محمدپوردیوان (نامہ نگار) ضلع راجن پور کی نہروں میں گزشتہ کئی ماہ سے نہری پانی کی بندش کے خلاف کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیمیں کسان بورڈ،مظلوم کسان اتحاد کے رہنماں خواجہ محسن ریاض،اللہ یارخان کورائی،جاویداحمدکورائی آصف اقبال گشکوری کی قیادت میں سینکڑوں کسانوں نے گزشتہ روزدرجنوں ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ ایک بڑا قافلہ راجن پورسے روانہ(بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)
ہوا اور محمد پور دیوان میں رات بسرکی۔جبکہ محمدپورسے روانگی سے قبل محمدپورمحمدی چوک پر خواجہ محسن ریاض اوردیگرکے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پورکی دھرتی پیاسی ہے یہاں کی فصلات پانی کی بندش سے تباہ ہو رہی ہیں جبکہ لاکھوں لوگوں اور جانوروں کے لیے پینے کا پانی کی عدم فراہمی سے انہیں شدیدمشکلات کا سامنا ہے۔مگربے حس حکمرانوں کواحساس تک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ وزیر آبپاشی کا تعلق بھی ضلع راجن پور سے ہے۔مگریہاں کے کاشتکارہی پانی کی عدم فراہمی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ضلع راجن پورکی نہروں میں پانی فراہم نہیں کیا جاتا وہ اپنا سفر جاری رکھیں گئے۔کل کمشنرآفس پہنچ کر دھرنا دیں۔اس موقع پرعظیم خان بزداد،ڈاکٹر جہانزیب گشکوری،محمدجعفرسمیت دیگررہنما بھی موجودتھے۔
تیاریاں مکمل