چوٹی زیریں: پانی سپلائی بند‘ لوگوں کی مشکلات میں اضافہ‘ صورتحال سنگین
چوٹی زیریں (نمائندہ پاکستان) شہر کو پانی کی سپلائی بند ہونے پر عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے چوٹی شہر کو پینے کے پانی کی سپلائی بند کردی گئی جس سے چوٹی شہر کی عوام پانی کی بوند بوند(بقیہ نمبر47صفحہ 6پر)
کو ترس گئی ہے‘ شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے پانی نہیں آرہا جس سے ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مزید انہوں نے کہا کہ پانی کے مسلے پر حکومت نمائندے کوئی توجہ نہیں دے رہے انہوں نے حلقہ کے ایم این اے سردار محمد خان لغاری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس حوالے سے نوٹس لے ہیں
صورتحال سنگین