ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مختلف  علاقوں میں آپریشن‘ 4 افراد گرفتار

ملتان: جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا مختلف  علاقوں میں آپریشن‘ 4 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار) جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، 114گھرانے،10سرائے چیک کئے، 56افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کرتے ہوئے عارضی رہائش اور پتنگیں فروخت کرنے کے(بقیہ نمبر49صفحہ 6پر)
 الزام میں چار افراد گرفتار۔تفصیل کے مطابق جے ٹی ٹی کی انچارج ناظمہ مشتاق کی زیر نگرانی تھانہ جلیل آباد،شاہ رکن عالم،سیتل ماڑی کے مختلف علاقوں گراسمنڈی، کے بلاک، جنرل بس سٹینڈ اور وہاڑی چوک پر سرچ آپریشن کیاگیا،سرچ آپریشن کے دوران114گھروں،10سراوں کو چیک کیاگیا،56افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کرتے ہوئے غیر قانونی رہائشی اختیار کرنے اور پتنگیں و ڈورے فروخت کرنے کے الزام میں چار ملزمان کو گرفتار کیاگیا ہے۔
4 افراد گرفتار