پی آئی اے: واجبات کی عدم ادائیگی پر ملازمین  میں تشویش کی لہر‘ انتظامیہ نوٹس لے‘ متاثرین

پی آئی اے: واجبات کی عدم ادائیگی پر ملازمین  میں تشویش کی لہر‘ انتظامیہ نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز ر پو رٹر)  قومی ایئر لائن پی آئی اے سے گولڈن ہینڈ شیک لینے والے سینکڑوں ملازمین کو دو ماہ گزرنے کے باوجود واجبات ادا نہ کیئے جاسکے جس کے باعث(بقیہ نمبر50صفحہ 6پر)
 ملازمین میں تشویش پائی جارہی ہے ذرائع کے مطابق پی آئی اے ملتان سٹیشن کے مختلف شعبہ جات کے 50 ملازمین سمیت ملک بھر کے سٹیشنز سے 1 ہزار 928 ملازمین نے پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے دسمبر 2020 کے اوائل میں گولڈن ہینڈ شیک سکیم متعارف کروائی گئی جبکہ گولڈن ہینڈ شیک میں دلچسپی رکھنے والے ملازمین کے لیئے 31 دسمبر تک درخواستیں طلب کی گئیں گولڈن ہینڈ شیک لینے والے ملازمین کو جنوری 2021 کے اوائل میں واجبات کی ادائیگی کا وعدہ کیا گیا تاہم دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ملازمین کو واجبات کی ادائیگی نہیں کی جاسکی جس کے باعث ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ملازمین نے پی آئی اے کی اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گولڈن ہینڈ شیک لینے والے ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیئے جائیں تاکہ ملازمین معاشی مشکلات سے دوچار ہونے کی بجائے معاملات زندگی بہتر انداز میں آگے بڑھاسکیں۔
متاثرین