بی اے، بی ایس سی ختم نیا ڈگری، پروگرام شروع کرنیکا حتمی فیصلہ
ملتان (جنرل ر پو رٹر) بی اے، بی ایس سی ختم کرکے نیا ڈگری پروگرام شروع کردیا گیا، پنجاب میں بی اے،بی ایس سی کی دو سالہ ڈگری ختم، نئے تعلیمی سال سے دو سالہ ڈگری کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پنجاب میں پبلک سیکٹر کالجز کا نام تبدیل کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر تے ہوئے پنجاب کے 790 کالجز کے نام تبدیل کر دیے ہیں۔ جن سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام آفر کیے جا رہے ہیں، ان کا نام تبدیل کر کے گورنمنٹ گریجویٹ کالجز کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پبلک سیکٹر کالجز بشمول انٹرمیڈیٹ، کامرس اور ہوم اکنامکس کالجز جہاں بی ایس پروگرام آفر نہیں کیے جا رہے ان کو گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالجز کا نام دیا (بقیہ نمبر51صفحہ 6پر)
جائیگا۔کامرس اور ہوم اکنامکس کالجز کو اجازت ہوگی کہ وہ مختلف شعبہ جات میں ایسوسی ایٹڈگری پروگرام بھی آفر کر سکیں گے۔چار سالہ بی ایس ڈگری شروع کرنے کے بعد ایسوسی ایٹ کالجز کو اپ گریڈ کرکے گریجویٹ کالجز کا درجہ دیا جاسکے گا۔
تیز