کرپشن‘ حکومت لٹیروں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی‘ اورنگزیب کھچی 

کرپشن‘ حکومت لٹیروں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کریگی‘ اورنگزیب کھچی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دوکوٹہ‘ میلسی (نا مہ نگار‘تحصیل رپورٹر) ایم این اے اورنگزیب خان کھچی نے کوٹ چوہدری شیر محمد گھلوی میں سابق چیئرمین یونین کونسل لالی پور چوہدری ریاض احمد گھلوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کہ عوام تک سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جس کے تحت ہم نے اب تک حلقے میں پختہ سڑکوں کی تعمیر،بجلی کے گریڈ اسٹیشنوں اور فیڈرز کی اپ گریڈیشن،نئے ٹرانسفارمروں کی تنصیب اور سوریج کے منصوبوں سمیت دیگر ترقیاتی کاموں کیلئے حلقہ این اے 165حلقہ پی پی 235اور(بقیہ نمبر22صفحہ 6پر)
 حلقہ پی پی 236میں ایک ارب اسی کروڑ کی فنڈنگ کر دی ہے اور  جون میں مزید بڑے منصوبے منظور کروا کر حلقے کی عوام کو خوشخبری دیں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے چوہدری ریاض گھلوی کی ڈیمانڈ پر ان کی یونین کونسل میں گھلو سے بستی گہنے والا،لالی پور سے نہر 11Lچک نمبر 131میں پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے منظور کروا دئیے ہیں جن پر اگلے چند روز میں کام شروع ہو جائے گا اس کے علاوہ دوکوٹہ سے کوٹ چوہدری شیر محمد گھلوی،موضع پہلوان آرائیں اور مترو شہر کو سوئی گیس کی فراہمی بھی یقینی بنائیں گے اور دوکوٹہ بوائز اور 143گرلز ہائی سکولوں کو بھی جلد اپ گریڈ کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت لیٹروں سے کسی موڑ پر بھی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور سینٹ الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتے گی ترقیاتی منصوبے دینے پر چوہدری ریاض گھلوی نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کے علاوہ ایم این اے اورنگزیب خان اور ایم پی اے علی رضا خاکوانی نے کھالوں اور سڑکوں کیلئے 80لاکھ کے فنڈ دئیے جن پر زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے ہمارا گروپ عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا چوہدری جہانگیر ریاض گھلوی،چوہدری حسن ریاض گھلوی،چوہدری تقی گھلوی،عباس خان جوئیہ نمبر دار،ذوالفقار بھٹہ،فیاض خان جوئیہ اور ملک عاصم ملانہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میلسی سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سینٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اوپن بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے اور ضمیر کی خرید و فروخت ختم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے اور اسمبلی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود بل پیش کیا اور صدارتی آرڈیننس بھی جاری کیا گیا تا ہم اپوزیشن نے کرپٹ پریکٹس جاری رکھنے کیلئے ان شفاف اقدامات کی مخالفت کر کے قوم کو اپنا اصل چہرہ دکھا دیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوسائٹی فار ہیومن رائٹس ضلع وہاڑی کے صدر میاں فہیم اقبال قاضی ایڈووکیٹ کی والدہ کی برسی میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایوان میں اکثریت نہ ہونے کی وجہ سے سپریم کورٹ کو اوپن بیلٹ بارے ریفرنس بھجوایا اور اب عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائیگا۔
اورنگزیب کھچی