26 فروری: بہاولپور میں تاریخی ”مہنگائی مارچ“ جماعت اسلامی کی تیاریاں شروع 

      26 فروری: بہاولپور میں تاریخی ”مہنگائی مارچ“ جماعت اسلامی کی تیاریاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہا ہے کہ 26 فروری کو بہاولپور میں تاریخی ''مہنگائی مارچ'' حکومت کے دورخی چہرے کو بے نقاب کرئے پی ٹی آئی حکومت نے مدینہ کی طرز پر اسلامی ریاست کا نعرہ لگا کر عوام کو جو دھوکہ دیا ہے اس کا خمیازہ انہیں معیشت کی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے۔ حکومت سودکا خاتمہ کر دے توتمام مسائل کا حل نکل آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سودی معیشت کی وجہ سے(بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)
 ملک قرضوں کی دلدل میں پھنس چکا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری بدامنی اور نحوست سودکی پیداوار ہیں۔وزیر اعظم صبح شام مہنگائی کم ہونے اور پاکستانی معیشت کے اوپر اٹھنے کے دعوے کرکے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں۔مہنگائی اور بے روز گاری کی وجہ سے غریب کا چولہا بجھ گیا ہے اور عام آدمی کے گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف دیا ہوتا اور اپنے وعدوں اور دعوؤں پر عمل کیا ہوتاتو آج لاکھوں لوگ ان نااہل حکمرانوں سے نجات کیلئے سراپا احتجاج نہ ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی طرح سود کے حق میں کیس لڑ رہی ہے اور اس کی طرف سے وہی وکلاء سود کا دفاع کررہے ہیں جو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوتے تھے۔
تیاریاں شروع