ہیڈ محمد والا پل پر گڑھا‘ کمشنر ڈیرہ کا نوٹس‘ فوری مرمت کا حکم
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہیڈ محمد والا پل پر گڑھے کا نوٹس لیتے ہوئے این ایچ اے کو فوری مرمت کے احکامات جاری کیے جس پر محکمہ نے شگاف بھرنے کا کام شروع کردیاکمشنر نے کہا کہ پل پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھتے ہوئے مرمت و بحالی کا کام کیا جائے اور اس سلسلے میں باقاعدگی سے رپورٹ دی جائے. انہوں نے کہاکہ پل پر شگاف سے خوفناک حادثہ کا خدشہ ہے لہذا این ایچ اے متاثرہ جگہ پر سٹاف تعینات کرکے سفر محفوظ بنائے. کمشنر کو این ایچ اے کے افسران نے بتایا کہ ہیڈ محمد والا پل کے شگاف کی مرمت(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)
کیلئے ٹیم نے کام شروع کردیاہے اورپل کی ایک سائیڈ مرمت کرکے دوسرے حصہ پر کام شروع کیا جائیگااور دس روز کے اندر متاثرہ تمام جگہ کی مرمت کردی جائے گی۔
مرمت