محکمہ تعلیم: کمپیوٹر ٹیچرز کو قوانین کے برعکس مستقل کرنیکا انکشاف
ملتان (جنرل ر پو رٹر) کمپیوٹرٹیچرز کی مستقلی کے معاملے پر محکمہ تعلیم کے واضح احکامات جاری ہوگئے، ملتان سمیت صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں کمپیوٹرٹیچرزکو قانون کے برخلاف مستقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے خلاف قانون کمپیوٹر ٹیچرز کی مستقلی کا نوٹس لیتے ہوئے آرڈرز منسوخ کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر ٹیچرزکو قانون کے برخلاف مستقل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کمپیوٹر ٹیچرز کو بطور ای ایس ٹی جنرل مستقل کیا گیا۔سکول ایجوکیشن (بقیہ نمبر29صفحہ 6پر)
ڈیپارٹمنٹ نے خلاف قانون کمپیوٹر ٹیچرز کیمستقلیکا نوٹس لے لیا۔تمام ڈسٹرکٹایجوکیشن اتھارٹیزکو مراسلہ جاری کردیا۔آئی ٹی ٹیچرز کو خصوصی طور پر کمپیوٹر پڑھانے کیلئے بھرتی کیا گیا ہے۔اساتذہ کو ان کے متعلقہ مضامین میں ہی مستقل کیا جائے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہاکہ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
انکشاف