ڈیرہ: ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کرنیکا حکم‘ محکموں کو ٹاسک
ڈیرہ غازیخان (سٹی رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں سیپ فیز 1 پروگرام کے تحت منصوبوں کی تکمیل کیلئے 30جون تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے میپکو، سوئی گیس، پبلک ہیلتھ اور دیگر وفاقی محکموں کے پانچ سو منصوبوں پر 84کروڑ 88لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے. پاک پی ڈبلیو پروگرام کے 28منصوبوں پر نو کروڑ 81لاکھ روپے، میپکو کے 444منصوبوں پر 61کروڑ 67لاکھ روپے، لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے 26منصوبوں پر بارہ کروڑ 76لاکھ روپے اور پبلک ہیلتھ انجینئر نگ (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
کے دو منصوبوں پر ساٹھ لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے. ڈپٹی کمشنر آفس میں منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے متعلقہ محکموں کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا نے کی. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی نے منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکمے منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے متعلقہ اراکین اسمبلی کو باقاعدگی سے آگاہی دیں. رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے اراکین اسمبلی کا تعاون حاصل کیا جائے. انہوں نے کہاکہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونے چاہئیں جس کیلئے سکوپ آف ورک کے تحت کام کیا جائے. منصوبوں میں مٹیریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ٹاسک