اب صرف افواہیں‘ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک دم توڑ گئی‘ خاور علی شاہ

   اب صرف افواہیں‘ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک دم توڑ گئی‘ خاور علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 کبیروالا(نامہ نگار) سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار بھرپور کامیاب حاصل کریں گے، کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت کرنے کا مطلب پاکستان کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھنے سے روکنا ہے،سید گروپ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گا،ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے  اپنی رہائشگاہ پر سید گروپ کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین یونین کونسل بلاولپور راؤ جمشید علی خاں اور راؤ نفیس احمد کے ساتھ ملاقات کرنے(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)
 کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے،وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور لانگ مارچ کرنے کی باتیں محض شوشے ہیں،جو اپوزیشن والے اپنے کارکنوں کا دل بہلانے کیلئے چھوڑ رہے ہیں۔اس موقع پر چوہدری محمد قاسم ارائیں،زاہد حسین بھٹی،ملک حفیظ گل،شیر محمد،مہر صفدر حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
خاور شاہ