ہارون آباد: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے دو بھائی قتل
ہارون آباد(نامہ نگار)نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر دو سگے بھائی قتل کردیئے گئے، مبینہ طور پر ایک سال پہلے قتل ہونے بھائی کا بدلہ لینے کے لیے دو سگے بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔پولیس تھانہ فقیروالی کی حدود میں دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ دو سگے بھائی مبینہ طور پر مخالفین کی فائرنگ سے قتل ہوئے ہیں، نواحی گاؤں 165 سیون آر کے سرور وڑائچ کے دو بیٹے اپنے گاؤں سے 140سکس آر کی طرف جارہے تھے کہ راستے میں مخالفین نے فائرنگ کر کے دو بھائیوں عمران اور عثمان کو قتل کردیا پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ قتل ہونے والے بھائیوں نے منشا نامی شخص کے بیٹے کو قتل کیا اور پہلی پیشی پر ہی مذکورہ دونوں بھائی رہا ہوگئے تھے اسی رنج میں مخالفین کی طرف سے ان دونوں (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)
بھائیوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔قتل ہونے والوں میں عمران نامی شخص حساس ادارے کا ملازم ہے۔
کارروائی شروع