ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کورونا کا شکار،خود کو قرنطینہ کرلیا
اسلام آباد (آن لائن)ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں، تمام عملہ سمیت دیگر ملاقاتیوں کے کرونا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا نے طبیعت ناسازی کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا تو وہ مثبت آگیا جس کے پیش نظر انہوں خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر لیا ہے اور ایف آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دیگر سٹاف اور ملاقاتیں کرنے والے افراد کا بھی ٹیسٹ کروایا جائے گا،
واجد ضیا