وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی
وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے محکمہ تعلقات عامہ کی تنظیم نو کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی اور تنظیم نوکاجائزہ لیاگیا،سیکرٹری اطلاعات نے محکمے کی کارکردگی اورتنظیم نوپر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ کیلئے دوڈی ایس این جی خریدنے کی منظوری دیدی گئی،ملازمین کو لیز گاڑیاں خریدنے کیلئے مونیٹائزیشن پالیسی کی منظوری دی گئی،چار ڈائریکٹوریٹ کوجدیدخطوط پر استوار کرنے کافیصلہ کیاگیا،تمام ڈائریکٹوریٹ کو جدیدآلات اور ٹیکنالوجی سے آراستہ کیاجائے گا۔
اجلاس میں افسران اور عملے کو بنیادی تنخواہ کا25فیصدخصوصی الاﺅنس دینے کافیصلہ کیاگیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کابینہ کمیٹی خصوصی الاﺅنس کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کرے،تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے وسائل حاضر ہیں ،جدید ٹیکنالوجی کے باعث اطلاعات کی دنیا میں نقلاب برپاہوا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عملے کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے آگاہی ضروری ہے،تیزرفتار ترقی مدنظر رکھ کر محکمے کو نئے خطوط پر استوارکیا جائے گا۔