سینیٹ ٹکٹوں کا معاملہ ، وزیراعظم کا ایم پی ایز اور ایم این ایز کے تحفظات دور کرنے کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی کامیابی کیلئے وزیراعظم نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کے تحفظات دور کرنے کافیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی 92 نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وزیراعظم آج سندھ کے پی ٹی آئی ایم این ایزاور ایم پی ایز کے تحفظات دور کریں گے، وزیراعظم نے پانچ بجے تحریک انصاف سندھ کا ویڈیو لنک پر اجلاس بلا لیا،وزیراعظم عمران خان ارکان کو سینیٹ الیکشن کیلئے دوٹوک پارٹی پالیسی دیں گے ،اجلاس میں ارکان اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے۔