اسلام آبادہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کافیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ حملے کے بعد سیکیورٹی مزید بڑھانے کافیصلہ کیاگیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان ہائیکورٹ کا کہناہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ میں رینجرز کی مزید2 ہزارنفری طلب کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز سیکٹر ایچ ایٹ میں تجاوزات کیخلاف شہری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کی تھی اور تمام تجاوزات گرانے کاحکم دیاتھا۔