لاہورہائیکورٹ کاکمرشل کورٹس کے قیام کے بعدزبانی معاہدوں سے متعلق اہم فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے کمرشل کورٹس کے قیام کے بعدزبانی معاہدوں سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق جسٹس جوادحسن نے کہاکہ زبانی معاہدوں کی بنیادپرثالثی فیصلے کوعدالتی حکم کا درجہ نہیں دیاجاسکتا،فریقین کے درمیان تحریری معاہدہ اوردیگرقانونی شرائط پر عمل لازم ہے،ثالث کی تقرری کیلئے تحریری معاہدے کی دستاویزات پیش نہیں کی گئیں۔
جسٹس جوادحسن نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری معاہدوں کاتحریری شکل میں ہونے لازمی ہے،پاکستان میں لوگ تنازعات کے حل کیلئے ثالث کوترجیح دیتے ہیں،لوگ عدالتوں سے رجوع کرنامہنگااوروقت کاضیاع تصور کرتے ہیں۔