اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پرآئے اساتذہ کوواپس صوبوں کوبھیجنے سے روک دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈیپوٹیشن پرآئے اساتذہ کوواپس صوبوں کوبھیجنے سے روک دیا ،عدالت نے اساتذہ کوواپس صوبوں میں بھیجنے کاوفاقی نظامات تعلیمات کافیصلہ معطل کردیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق آرڈرمعطلی کے بعداساتذہ کے پاس سکول جانے کاراستہ کھل گیا ،چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 11 دسمبر 2020 کافیصلہ معطل کیا ،عدالت نے کہاکہ بادی النظرمیں وفاقی نظامت تعلیمات کاحکم نامہ برقرارنہیں رہ سکتا، وفاقی نظام تعلیمات بتائیں ایساحکم نامہ کیوں جاری کیاگیا،عدالت نے آئندہ سماعت پرڈی جی وفاقی نظام تعلیمات 9 مارچ کوطلب کرلیا۔