ناروے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ناروے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے حکومت کا بڑا فیصلہ کیاہے، وزارت داخلہ نے کہاہے کہ جو پاکستانی ناروے کے شہری ہیں وہ پاکستانی شہریت رکھ سکتے ہیں ۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ناروے میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سہولت کانوٹیفکیشن جاری کردیا، وزارت داخلہ نے کہاہے کہ پاکستانیوں کو اب ناروے کی شہریت چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔
واضح رہے کہ ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے 25 جنوری کو پی ایم پورٹل پر شکایت کی تھی ،وزیراعظم کے علم میں معاملہ آنے پر کم سے کم وقت میں فیصلہ کیاگیا،وزیراعظم انٹرنیشنل فنڈبرائے زرعی ترقی کی گورننگ کونسل سے خطاب کریں گے،وزیراعظم کا خطاب اٹلی میں ہونے والی تقریب کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔