”حلیم عادل کی گرفتار پر پی ٹی آئی کے یہ لوگ بہت خوش ہیں اور فون کر کے کہا کہ ۔۔“سعید غنی نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

”حلیم عادل کی گرفتار پر پی ٹی آئی کے یہ لوگ بہت خوش ہیں اور فون کر کے کہا کہ ...
”حلیم عادل کی گرفتار پر پی ٹی آئی کے یہ لوگ بہت خوش ہیں اور فون کر کے کہا کہ ۔۔“سعید غنی نے حیران کن دعویٰ کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری پر پی ٹی آئی کے ذمہ داران لوگ بہت خوش ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری سے پی ٹی آئی کے ذمہ دار افراد بہت خوش ہیں انہوں نے ہمیں خود فون اور پیغامات بھیجے ہیں اور کہاہے کہ یہ شخص فساد ی اور فتنہ ہے جہاں جاتاہے وہاں گند کرتاہے ، ہماری عزت بھی خراب کرتاہے ، اگر اس نے قانون کے خلاف کوئی کام کیاہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے ۔
یاد رہے کہ حلیم عادل شیخ کو گزشتہ روز پولیس نے دو مقدمات میں پی ایس 88 سے حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا تھا تاہم آج انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ ریمانڈ دے دیاہے ۔

مزید :

قومی -