وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کے خرچے میں کتنی کمی آئی ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کے خرچے میں کتنی کمی آئی ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ ...
وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کے خرچے میں کتنی کمی آئی ہے ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے الیکشن جیتنے کے بعد آتے ہی سادگی اپنانے کا اعلان کر دیا تھا جس کے اثرات اب دکھائی دینا شرو ع ہو گئے ہیں کیونکہ وزیراعظم ہاﺅس اور آفس کے اخراجات میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
مقامی اخبار جنگ نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں کہا کہ اڑھائی سال میں وزیراعظم ہاوس کے اخراجات میں 49فیصداور وزیراعظم آفس کے اخراجات میں 29فیصد بچت کی گئی۔وزیراعظم نے کہا لوگوں کو پتا ہونا چاہیے مشکل حالات میں حکومت ان کے ساتھ ہے، وزیراعظم ہاوس کا خرچہ 49 فیصد خرچہ کم کر دیا ہے، ہمارے دور میں وزیراعظم آفس کا خرچہ 506 ملین سے کم ہوکر 243 ملین رہ گیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج تمام معاشی اعشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں، بڑے عرصے کے بعد لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں واضح اضافہ ہورہا ہے۔

مزید :

قومی -