پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے انسٹا گرام پر نہایت دلکش تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل لوٹ لیے 

پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے انسٹا گرام پر نہایت دلکش تصویر شیئر کر کے مداحوں کے ...
پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے انسٹا گرام پر نہایت دلکش تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل لوٹ لیے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوک سٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی پشتو گلوکارہ گل پانڑہ نے ایک مرتبہ پھر سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ گل پانڑہ نے انسٹا گرام پر اپنی لال رنگ کے لباس میں نہایت خوبصورت تصویر شیئر کر کے مداحوں کے دل لوٹ لیے ہیں ۔خوبرو، ہر دلعزیز گلوکارہ گل پانڑہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔


حال ہی میں گل پانڑہ کی جانب سے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں انہوں نے لال رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔گل پانڑہ کا اپنی تصاویر کے کیپشن میں کہنا ہے کہ ’لال رنگ محبت کا رنگ ہے، لال رنگ زندگی کا رنگ ہے اور لال رنگ جیت کا نشان ہے۔گل پانڑہ کی ان تصاویر پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں۔

مزید :

تفریح -