وزیراعظم اوقاف اوربلدیہ کوغربیوں کاروزگارچھیننے سے روکیں،چودھری شجاعت حسین 

وزیراعظم اوقاف اوربلدیہ کوغربیوں کاروزگارچھیننے سے روکیں،چودھری شجاعت ...
وزیراعظم اوقاف اوربلدیہ کوغربیوں کاروزگارچھیننے سے روکیں،چودھری شجاعت حسین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کی اتحادی جماعت اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم اوقاف اوربلدیہ کوغربیوں کاروزگارچھیننے سے روکیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ پہلے ہی نوکری ہے نہ روزگار،پنجاب بھرمیں روزگار چھیننے پرلوگوں کی اموات ہوئیں،گجرات میں محکمہ اوقاف اوربلدیہ نے آپریشن کیا،دوران آپریشن غریب دکاندارکی ہلاکت پرافسوس ہے،اب اس غریب دکاندارکے بچوں کو کون پالے گا؟۔
سربراہ ق لیگ نے کہاکہ کاروبارپہلے ہی مشکل سے چل رہا،اس کوبھی چھیناجارہاہے،وزیراعظم عمران خان اس صورتحال کا نوٹس لیں،ان کاکہناتھا کہ قیام پاکستان کے بعدسے یہ لوگ کاروبارکررہے ہیں،محکمہ اوقاف اور بلدیہ نے غریبوں کی دکانوں کو مسمار کر دیا۔