شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر میئر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ حیران کن تفصیلات

شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر میئر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ ...
شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پر میئر کو استعفیٰ دینا پڑ گیا، ایسا کیا ہوا تھا؟ حیران کن تفصیلات
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (محمد رضوان) کورونا لاک ڈاؤن میں شادی کی تقریب میں قانون کی خلاف ورزی پر بلیک برن کے میئر کونسلر افتخار حسین نے میئر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈپٹی میئر ڈریک ہارڈمین مئی میں نئے میئر کا انتخاب ہونے تک میئر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

کونسلر افتخار حسین 2004 میں پہلی بار ڈارون بورو کونسل کے ساتھ بلیک برن کے لئے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے کورونا پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی  تھی۔پولیس نے موقع پر چھاپہ مار کر گھر پر موجود نو لوگوں کو جرمانہ عائد کیا جس پر بلیک برن کے میئر نے استعفیٰ دے دیا۔

لنکا شائر پولیس نے بتایا کہ نو افراد پر ہفتہ کے روز بلیک برن کے ایک ایڈریس پر پائے جانے کے بعد جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈاروین بلیک برن کے میئر افتخار حسین نے تصدیق کی کہ ان پر 200 ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں  اپنے اس عمل پر افسوس ہے ، انہیں بہتر انداز میں جان لینا چاہئے تھا کہ شادی کا قانون کس حد تک لا گو ہے ۔

افتخار حسین نے کہا کہ استعفیٰ دینا صحیح فیصلہ ہے  کیونکہ اب وہ اخلاقی طور پر میئر کی حیثیت سے خدمات انجام نہیں دے سکتے۔

ڈاروین اور بلیک برن کونسل کے رہنما کونسلر محمد خان نے کہا کہ انہوں نے مسٹر حسین کا استعفیٰ قبول کیا ہے۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے لنکاشائر پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کو رپورٹ ملی تھی کہ ایک گھر میں 30 مہمان شادی کی تقریب منا رہے ہیں لیکن موقع پر صرف نو افراد موجود پائے گئے۔

پولیس فورس کے ترجمان نے بتایا کہ ان تمام نو افراد کو 200 ڈالر کے مقررہ جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا اور غیر رہائشیوں کو وہاں سے جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔