پی ٹی آئی سپین کی کارکنوں کو سیالکوٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل

پی ٹی آئی سپین کی کارکنوں کو سیالکوٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل
پی ٹی آئی سپین کی کارکنوں کو سیالکوٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سپین کا ماہانہ اجلاس شہزاد اصغر  بھٹی صدر پی ٹی آئی سپین کی زیر صدارت ہوا جس میں پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی ۔

پارٹی اجلاس میں سیالکوٹ میں ضمنی الیکشن کے حوالےسے سپین میں مقیم سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں اور ورکرز سے گزارش کی گئی کہ وہ اس حلقہ میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب سے پارٹی کو ووٹ دینے کی گزارش کریں اور الیکشن کمپین کا حصہ بنیں۔ 

اجلاس میں اس بات کا بھی اعلان کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف سپین کے پلیٹ فارم سے بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش قانونی مسائل کے حال کے لئے لیگل مدد کی جائے اور اس کے لئے  لیگل مشیر کو ہائیر کیا جائے تاکہ وہ مسائل سن کر ان کی مدد کرے ۔ 

اجلاس میں سید ذوالقرنین شاہ،قاسم علی جکھڑ ، چوہدری امتیاز احمد، محمد شہزاد جرال ، اصغر ساہی، اسلم غوری ، ناصرمحمود وڑائچ ،شیخ فاروق احمد،  چوہدری تجمل ،  خاور شہزاد دھوتھڑ ، ریاض حسین اور دیگر شریک تھے۔