ہسپتال میں 315 دن تک کورونا سے لڑنے والی مریضہ اپنی سالگرہ کے دن صحتیاب ہوگئی

ہسپتال میں 315 دن تک کورونا سے لڑنے والی مریضہ اپنی سالگرہ کے دن صحتیاب ہوگئی
ہسپتال میں 315 دن تک کورونا سے لڑنے والی مریضہ اپنی سالگرہ کے دن صحتیاب ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) یورپی ملک سپین میں کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر315 دن تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے والی مریضہ کو صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے چھٹی مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق 52 سالہ ایلیسا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 7 اپریل 2020 کو ہسپتال میں داخل ہوئیں۔انہوں نے 315 دن ہسپتال میں گزارے۔ ایلیسا کوصحتیاب ہونے کے بعد  سالگرہ والے دن ہسپتال سے رخصت کیا گیا۔ رخصتی کے وقت ہسپتال کے عملے نے تالیاں بجاکر بیماری کو شکست دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

ہسپتال عملےکے مطابق دوران علاج الیسیا کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ، وہ اس دوران دماغی عارضے اور مختلف بیماریوں کاشکار رہیں۔ ہسپتال میں  300 سے زیادہ ہیلتھ ورکرز نے الیسیا کی دیکھ بھال کی۔