ویانا میں حجام کی دکانوں پر چھاپے، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد کو جرمانے
ویانا (المیر باجوہ) آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پولیس نے حجام کی دکانوں پر چھاپے مارے اور کورونا ایس او پیز کا جائزہ لیا، اس دوران حفاظتی اقدامات نہ ہونے پر متعدد افراد کو جرمانے بھی کیے گئے۔
ویانا پولیس نے متعلقہ مجسٹریٹ کے ساتھ مل کر ہیر ڈریسرز پر کورونا اقدامات کے حوالے سے چھاپے مارے اور لیوپولڈ اسٹڈ فیورٹین ، سمرنگ اور برگیتی ناؤ میں 48 دکانوں کی جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے دکان کے ملازمین کے منفی کورونا ٹیسٹ طلب کیے لیکن ان کے پاس یہ موجود نہیں تھے جس پر فی کس 90 یورو کا جرمانہ کردیا گیا۔