طلبہ ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے لیکن اب کی بار کیا مطالبہ کر رہے ہیں؟
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے طلبا نے پنجاب بھر کے کیمپسز میں آن لائن امتحانات کے لیے کالج روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یونیورسٹی گیٹ کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ آن لائن پڑھائی کے بعد اب امتحانات بھی آن لائن لیے جانے چاہیے۔انتظامیہ نے 20 روز قبل امتحانات آن لائن لینے کا کہااور گذشتہ روز ان کیمپس امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔مطالبات تسلیم نہ ہونے پر احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔احتجاج کے باعث کالج روڈ،ٹاون شپ،گرین ٹاون اور دیگر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اورگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔