ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری،10 منٹ میں ایک ہی علاقہ میں 2 میڈیکل سٹور لوٹ لیے،پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی

ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری،10 منٹ میں ایک ہی علاقہ میں 2 میڈیکل سٹور لوٹ لیے،پولیس ...
ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری،10 منٹ میں ایک ہی علاقہ میں 2 میڈیکل سٹور لوٹ لیے،پولیس خواب خرگوش کے مزے لیتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )غازی آباد کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے 10 منٹ کے وقفے میں ایک ہی علاقہ میں دو میڈیکل سٹور لوٹ لیے۔
ڈکیتی کی دونوں وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ڈاکو دونوں وارداتوں کے دوران ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار تھے،واردات کے دو ران ڈاکو فارمیسی کے اندر داخل ہوتے ہیں جبکہ تیسرا باہر کھڑا رہتا ہے،ڈاکوؤں نے چہرے پر ماسک بھی پہن رکھے ہیں۔دونوں وارداتوں کے دوران ڈاکو میڈیکل سٹورز سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
میڈیکل سٹو ر مالکان کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتیں ایک ہی علاقہ میں ہوئی ہیں۔اطلاع کے باوجود نہ تو ڈولفن سکواڈ اور نہ ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔