نیوزی لینڈ نے افغانستان سے اپنے فوجیوں کی واپسی کے لیے ڈیڈ لائن دیدی
ولنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )نیوزی لینڈ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں سال مئی تک افغانستان سے اپنے تمام فوجی اہلکار واپس بلالے گی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جسینڈا آرڈرن نے اعلان کیا ہے کہ 20 سال تک نیٹو اتحادی ہونے کی حیثیت سے افغانستان میں خدمات انجام دینے کے بعد اپنے باقی ماندہ فوجی اہلکاروں کو مئی میں وطن واپس بلا رہے ہیں۔شورش زدہ ملک میں داخلی امن پائیدار سیاسی حل کے ذریعے ہی ممکن ہے اور اب افغانستان کی اندرونی طاقتوں کے درمیان مذاکرات بھی شروع ہوچکے ہیں اس لیے اب وہاں نیوزی لینڈ کی فوج کی مزید ضرورت نہیں۔