فیصل آباد میں 3 سگے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا گیا
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )نامعلوم افراد نے فیصل آباد کے علاقہ میں تین سگے بہن بھائیوں پر تیزاب پھینک دیا،بچوں کی عمریں 12 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او)فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ تیزاب گردی میں ملوث ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔متاثرہ بچوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم کو متاثرہ بچوں سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔سارہ احمد کے مطابق بچوں کی عمریں 12 سال، 14 سال اور 17 سال ہیں۔ متاثرہ بچوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔واقعے کی مکمل انکوائری کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی درج کروائی جائے گی۔