برطانیہ میں 6 سال تک کے بچوں کو بھی کورونا ویکسین لگانا شروع کردی گئی، بڑی خبر آگئی
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر اور بائیو این ٹیک کی تیار کردہ کورونا وائرس کی ویکسین اس وقت مختلف ممالک میں لوگوں کو دی جا رہی ہے اور اب آکسفورڈ یونیورسٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین بھی تیاری کے آخری مراحلے میں ہے۔ اس ویکسین کے ٹرائیلز نئے مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں جن میں 6سے 17سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں پر اس کے تجربات کیے جا رہے ہیں کہ آیا اس عمر کے لوگوں پر یہ ویکسین کس طرح اثرانداز ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس ایج بریکٹ کے 300بچوں اور نوجوانوں پر آکسفورڈ یونیورسٹی اور اس کی پارٹنر سائٹس لندن، ساﺅتھ ہیمپٹن اور برسٹل میں تجربات جاری ہیں۔برطانیہ کی ویکسین ٹاسک فورس کے سربراہ کلیو ڈکس کا کہناہے کہ ”یہ ویکسین تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور مستقبل قریب میں اس کی منظوری د ے دی جائے گی۔“ واضح رہے کہ قبل ازیں برطانیہ میں بھی فائزر اور بائیواین ٹیک کی ویکسین کی منظوری دی جا چکی ہے اور یہ ویکسین برطانوی شہریوں کو دی جا رہی ہے۔