اس تصویر کے چند سیکنڈ بعد اس آدمی نے اپنی حاملہ بیوی کو دھکا دے کر پہاڑی سے نیچے پھینک دیا، وجہ بھی انتہائی شرمناک
انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں انشورنس کی رقم کے لالچ میں شوہر نے اپنی حاملہ بیوی کو پہاڑ سے دھکا دے کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔میل آن لائن کے مطابق 40سالہ ہیکن ایسل نامی اس لالچی آدمی نے اپنی 31سالہ بیوی سیمرا کو ترکی کے شہر موگلا میں سمندر کنارے واقع ایک سینکڑوں فٹ بلند چٹان سے دھکا دیا۔ وہ موگلا میں چھٹیاں منانے گئے تھے۔ہیکن نے سیمرا کو دھکا دینے سے پہلے اس کے ساتھ آخری تصویر بنائی اور فون اسے پکڑانے کے بہانے اسے دھکا دے دیا۔
رپورٹ کے مطابق ہیکن نے یہ واردات جون 2018ءمیں کی تھی جس کی تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ پراسیکیوٹرز نے عدالت میں بتایا کہ ہیکن کی بیوی چند ہفتوں بعد بچے کو جنم دینے والی تھی۔ا س نے اپنی بیوی کے ساتھ بچے کو بھی قتل کیا۔ اس نے چند ماہ پہلے ہی سیمرا کی لائف انشورنس کروائی تھی۔ اس کی موت کے فوری بعد وہ انشورنس کی رقم کلیم کرنے چلا گیا لیکن کمپنی نے جب سیمرا کی موت کی تفتیش جاری ہونے کی خبر سنی تو انہوں نے انشورنس کی رقم روک دی۔ ہیکن نے اپنے اوپر عائد اس الزام کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ سیمرا کو اس نے دھکا نہیں دیا بلکہ وہ خود پھسل کر گری۔ عدالت نے ملزم کو پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے مزید تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔