بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اچانک کم کیوں ہونے لگی؟ ماہرین چکرا کر رہ گئے

بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اچانک کم کیوں ہونے لگی؟ ماہرین چکرا ...
بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد اچانک کم کیوں ہونے لگی؟ ماہرین چکرا کر رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی شرح میں ناقابل یقین حد تک کمی نے ماہرین کو بھی حیران کرکے رکھ دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ایک وقت میں بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی صورتحال ایسی تھی کہ لگ رہا تھا کہ بھارت اس معاملے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ جائے گا اور کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن جائے گا۔ اس وقت بھارت میں روزانہ 1لاکھ تک نئے کیسز سامنے آ رہے تھے تاہم اب یہ شرح صرف 11ہزار روزانہ تک گر گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کے نئے کیسز کی شرح میں اس قدر کمی پر سائنسدان ورطہ حیرت میں مبتلا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت یا تو ’ہرڈ امیونٹی‘ کے لیول تک پہنچ چکا ہے، یا پھر بھارتی شہریوں کے جسموں میں پہلے سے کوئی ایسی چیز موجود ہے جو انہیں کورونا وائرس سے بچا رہی ہے۔ایک حالیہ تحقیق میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 65فیصد لوگوں میں کورونا وائرس اینٹی باڈیز موجود ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج سے سائنسدانوں کی اس بات کو تقویت مل رہی ہے کہ بھارت ہرڈ امیونٹی کے لیول تک پہنچ چکا ہے، جس کی وجہ سے اب وہاں نئے کیسز کی تعداد انتہائی کم رہ گئی ہے۔